تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آ رایس کے پلینری سیشن کے لئے تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔یہ پلینری سیشن شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ کوم پلی میں منعقد کیا جائے گااو ربعد ازاں ضلع ورنگل میں جلسہ
منعقد کیا جائے گا۔پلینری سیشن کے انتظامات کے لئے شرم دان یعنی لوگوں کے گھر یا دفاتر میں
کام کرتے ہوئے رقم جمع کرنے کی پارٹی کیڈر کو تلنگانہ کے وزیراعلی و ٹی آ
رایس سربراہ کے چندرشیکھر راو نے ہدایت دی ہے۔